Site icon Daily Pakistan

ڈاکٹر خالد محمود کی ڈاکٹر مہوش کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

ڈاکٹر خالد محمود کی ڈاکٹر مہوش کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

ڈاکٹر خالد محمود کی ڈاکٹر مہوش کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مہوش کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ ایک معصوم لیڈی ڈاکٹر پر ہاتھ اٹھانا اور ان پر فائرنگ کرنا انتہائی بزدلانہ اور سفاکانہ اقدام ہے۔
سوات ٹریڈر فیڈریشن کے ترجمان ڈاکٹر خالد محمود خالد نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک سرکاری ہسپتال کی ڈاکٹر بھی محفوظ نہیں تو پھر اس ملک میں کون محفوظ ہوگا؟
انہوں نے صوبائی حکومت، کوہاٹ کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
آخر میں ڈاکٹر خالد محمود خالد نے شہید لیڈی ڈاکٹر مہوش کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مہوش کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

Exit mobile version