ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے ڈرنے، گھبرانے یا خو فزدہ ہو نے کی ضرورت نہیں ہے

46

ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے ڈرنے، گھبرانے یا خو فزدہ ہو نے کی ضرورت نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ضلع بھر میں کرونا وائرس سے بچا ؤ احتیاطی تدابیر سے آگہی اور سدبا ب کیلئے ہر ممکن انتظامات و اقدامات بر ؤئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میانوالی پو لیس، محکمہ ہیلتھ، ضلع و تحصیل انتظامیہ اور تما م متعلقہ سرکاری ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت کو ششیں بر ؤئے کار لا رہے ہیں اور اس امر کوممکن بنا نے کیلئے کو شاں ہیں کہ ضلع میانوالی میں کرونا وائرس داخل نہ ہو نے پا ئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اس حوالہ سے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر حسن اسد علوی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ میانوالی پو لیس ضلع کے داخلی، خارجی راستوں پر سکر یننگ سمیت چیکنگ کیلئے موئثر اقدامات بر ؤئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلا شبہ یہ ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے لیکن انشاء اللہ ہم سب ملکر اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے تما م تر صلا حتیں اور توانائیاں بر ؤئے کار لا ئیں گے۔ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے اس موقع پر تما م محکموں کے ضلعی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں نہ صرف آگہی کیلئے کرونا وائرس سے بچا ؤ کی احتیاطی تدابیر اور حکو مت پنجاب کی اس حوالہ سے جاری ہدایات پر مبنی پینا فلیکسز آویزاں کروائیں بلکہ تما م سٹاف سے ان پر عملدرآمد کو بھی ممکن بنایا جا ئے۔