Site icon Daily Pakistan

ژوب میں دوران آپریشن ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سپاہی شہید

ژوب میں دوران آپریشن ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سپاہی شہید

ژوب میں دوران آپریشن ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سپاہی شہید

بلو چستان کے علاقہ ژوب میں کیئے جانے والے ایک آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسسز نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردوں کی جانب سے مشتبہ راستوں کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان افغانستان بارڈر سے خیبر پختون خواہ میں گھسنے کے لیے بین الصوبائی حدود کے ساتھ ساتھ شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جا سکے، خفیہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد علاقے کی مسلسل نگرانی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کو آج علی الصبح پکڑ لیا گیا۔ ان کے فرار کے راستوں کو روکنے کے لیے ناکہ بندی کی پوزیشنوں کے قیام کے دوران، دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک جبکہ سپاہی حق نواز نے شہید ہو گئے اور 2 سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ دہشت گردوں کو سرحد پار سے ان کے سہولت کاروں نے فائر کے ذریعے مدد فراہم کی۔ باقی دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیرنس آپریشن جاری ہے

Exit mobile version