- الإعلانات -

پاکستان کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران جدت پسندی کے اقدامات کر رہا ہے،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران جدت پسندی کے اقدامات کر رہا ہے، روزگار سے محروم ہونے والے یومیہ پر کام کرنے والوں کو ہماری حکومت 10 ارب درخت لگانے کی بڑی مہم کا حصہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی زندگی اور کرہ ارض پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا اٹھائے جانے والا ہر قدم اہمیت رکھتا ہے