- الإعلانات -

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5374 ہو گئی

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5374 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 336 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں 2 ہزار 594، سندھ میں ایک ہزار 411، خیبر پختونخوا میں 744، بلوچستان میں 224 جبکہ آزاد جموں کشمیر میں 40 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر 51 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 49 فیصد مقامی طور پر پھیلے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق اب تک ایک ہزار 95 مریض ملک بھر میں صحت یاب ہو چکے ہیں اور 93 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 24 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر کے 587 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز میں مریضوں کا علاج جاری ہے