- الإعلانات -

کورونا وائرس ،لاہور کے مزید چار علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہر کے جن علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں اب تک 90 مریض اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔شہر کے جن علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان میں گلشن راوی اور سکندریہ کالونی کی مزید چار گلیاں شامل ہیں۔ خیال رہے رائیونڈ، سکندریہ اور مکھن پورہ کے بعد دو روز قبل 10 علاقے سیل کئے گئے تھے۔ سیل ہونے والے 13 علاقوں میں سکریننگ کا عمل جاری ہے، ان علاقوں کو چودہ دن کے لئے سیل رکھا جائے گا۔