- الإعلانات -

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں مزید اضافہ، امریکہ میں حالات خراب

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان بھر میں تین ہزار 280 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 272 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 988 پر جاپہنچی ہے ۔کورونا وائرس سے اب تک 1446 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ پاکستان میں 107 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں مریضوں کی تعداد 2945 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 1518، کے پی کے میں 865، بلوچستان میں 240 ، گلگت بلتستان میں 234، اسلام آباد میں 140 اور آزاد کشمیر میں 46 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات کے پی کے میں ہوئی ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے ، سندھ میں 35 ، پنجاب میں 28 ، گلگت بلتستان میں تین ، بلوچستان میں دو اور اسلام آباد میں ایک شخص انتقال کر گیا ہے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں صحت یاب ہوئے ہیں جن کی تعداد 508 ہے ، سندھ میں 427 ، کے پی کے میں 178 ، گلگت بلتستان میں 175 ، بلوچستان میں 137، اسلام آباد میں 17 اور آزاد کشمیر میں 4 افراد کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔