- الإعلانات -

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا اضافہ، 6 افراد جاں بحق

 سعودی عرب کی وزارتِ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے مملکت میں مزید 493 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس سے مملکت بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5،862 ہوگئی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6 مزید افراد جاں بحق ہو گئے اور اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 79 ہوچکی ہے جبکہ صحتیاب ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 931 ہے ابھی بھی 4،852 مریض زیرِ علاج ہیں. گزشتہ 24 گھنٹے میں سعودی عرب کے تمام شہروں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالے افراد کی تعداد کچھ اس طرح ہے، مدينہ منورہ 109، هفوف 86، دمام 84، جدة 69، رياض 56، مکہ مکرمہ 40، طائف 9، جبيل 6، مخواة 6، خليص 6، عرعر 5، ينبع 4، قطيف 4، الباحة 2، رأس تنورة 2، زلفی 1، الخبر 1، دہران 1، المظيلف 1، القريع 1 .