- الإعلانات -

دنیا بھر میں کورونا کے مہلک وائرس کے متاثرین کی تعداد20 لاکھ سے تجاوز کرگئی،

دنیا بھر میں کورونا کے مہلک وائرس کے متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد34,616 ہوگئی ہے۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اموات کی تعداد کے حوالے سے امریکہ سرفہرست ہے جہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔کورونا وائرس سے اٹلی میں21645 اور سپین میں18812 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کورونا سے امریکا میں اب تک28529 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد12868 سے تجاوز کرگئی ہے۔ فرانس میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد17167 ہوگئی ہے۔ چین میںجان لیوا وائرس کورونا سے اب تک 3342 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ادھر کورونا وائرس سے ایران میں اب تک 4777 اموات ہوچکی ہیں۔ بھارت میں وائرس سے 422افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میںکورونا وائرس اب بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، دنیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے جبکہ اب تک اس سے ایک لاکھ 134,616 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں مصدقہ متاثرین کی کل تعداد 644089 ہے جبکہ دنیا بھر میں جان لیوا وائرس کورونا سے اب تک510,350 مریض صحت یاب ہوئے ہیں