- الإعلانات -

کورونا سے نمٹنے کے لیے امریکہ پاکستان کو کتنی امداد دے رہا ہے ؟جانئے

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر جونزپال نے کہا ہے کہ امریکا 80لاکھ ڈالر سے زائد کی نئی امداد کے ساتھ پاکستان کی مدد کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا کرونا پھیلاواور متاثرہ افراد کی دیکھ بھال میں پاکستان سے تعاون کررہا ہے، پاکستانی حکام نے تمام عطیات کی فراہمی کو ترجیحی ضرورت قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام تراخراجات امریکی عوام ادا کررہے ہیں، مالی معاونت متعدد امدادی سرگرمیوں کے لیے بروئے کارلائی جائے گی، 30لاکھ ڈالر کی عطیات کے ذریعے 3نئی تجربہ گاہیں بھی شامل ہیں، تجربہ گاہوں میں مرض کی تشخیص، علاج اور پھیلاو روکنے کی نگرانی کی جائے گی۔ سفیر کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں میں جدید آپریشنز سینٹرز کے لیے 10لاکھ ڈالر کی مالی اعانت کی جائے گی، صحت کی دیکھ بھال کے لیے مقامی کارکنوں کی تربیت کیلئے مزید 20لاکھ ڈالر فراہم کیے۔جونزپال کا مزید کہنا تھا کہ مقامی کارکنوں کو لوگوں کا گھر پر خیال رکھنے کے قابل بنایا جائے گا تاکہ ہسپتالوں پر بوجھ کم ہو، یو این ہائی کمشنر کے تحت پاکستان میں افغان مہاجرین کی صحت کے یے 24 لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے۔