- الإعلانات -

امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 34641 ہوگئی

امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 34641 ہوگئی ہے۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ نے جان ہاپکنز یونیورسٹی کے حوالے سے بتایا کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 34641 پہنچ گئی ہے، جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 678144 تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کو 11 مارچ کو عالمی وبا قرار دے چکا ہے۔ امریکہ میں چھ لاکھ 78ہزار متاثرین کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 34641 سے زیادہ ہے۔کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے امریکہ میں مارچ کے وسط سے اب تک 2 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ افراد بیروزگار ہوچکے ہیںجبکہ ریاست نیویارک میں لاک ڈاو¿ن 15 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ملک کی کئی ریاستوں کو باری باری کھولنے کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 146,841افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سنگاپور میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 728 نئے مریض سامنے آئے ہیں جو ملک میں ایک دن میں اب تک ریکارڈ کی جانے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4427 ہوگئی ہے۔ نئے مریضوں میں سے 90 فیصد ایسے لوگ ہیں جو دوسری ممالک سے سنگاپور کام کرنے آئے ہیں اور شہر میں موجود ایسے بڑے ہاسٹلوں میں رہتے ہیں جہاں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ سنگاپور میں زیادہ تر غیر ملکی تعمیراتی شعبے میں کام کرتے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق کہ مصدقہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔دریں اثناء آسٹریلیا میں کوروناو وائرس کا پھیلاو¿ قابو کرنے کی اقدامات کارآمد ثابت ہوتے نظر آ رہے ہیں اور اب ملک میں لاک ڈاو¿ن ختم کرنے کے راستے ڈھونڈے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم سکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ لاک ڈاو¿ن اور سماجی دوری کے قوانین میں کم از کم چار ہفتوں تک کوئی نرمی نہیں لائی جائے گی۔ ملک میں دیگر وباو¿ں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔ اس کے تحت ایک موبائل ٹریکنگ ایپ بھی لانچ کی جا رہی ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ شہری اسے ڈاو¿ن لوڈ کر لیں۔ تاہم اس ایپ کے ذریعے ذاتی معلومات کے لیک ہونے کے خدشات سامنے آ رہے ہیں۔ ادھر نیوزی لینڈ نے جمعہ کو کورونا وائرس کے نتیجے میں دو مزید اموات کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ملک میں وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ ان 11 میں سے سات ایک ہی کیئیر ہوم کے رہائشی تھے۔ نیوزی لینڈ میں اس وقت 1409 مصدقہ مریض موجود ہیں اور 800 اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سے 200 سے زیادہ ممالک میں 20 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں