- الإعلانات -

چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ

چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی شہر ووہان جہاں گزشتہ برس وباءکا آغاز ہوا،میں ہلاکتوں کی تعداد میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حکام نے ہسپتالوں کے نئے اعداد وشمار کے حوالہ سے مزید 1,290 افراد کی اموات کی اطلاع دی ہے ۔ ووہان کے 11 ملین رہائشی طویل لاک ڈاو¿ن میں رہنے کے بعد اب اپنے گھروں سے باہر آگئے ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق وسطی صوبہ ہوبے کے وائرس سے متاثرہ شہر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3,869 ہوگئی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق چین میں تقریبا 84 ہزار کورونا وائرس سے متا ثر ہوئے ہیں