- الإعلانات -

وزیر اعظم عمران خان کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کورونا وائرس سے جاںبحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کورونا وائرس سے جاںبحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پانے پاکستانیوں کے وائرس سے جاں بحق ہونے کی خبروں پر غمزدہ ہوں۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ بہت سے پاکستانی کوویڈ 19 کے خلاف عالمی جنگ میں خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار گئے ، میں ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے بیرون ملک کورونا وائرس کے شکار پاکستانیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم ان کے لئے دعا گو ہیں ۔ وزیرا عظم نے کہا کہ ہم اپنے ان ہم وطنوں کو نہیں بھول سکتے جو بہت دور ہیں۔ ہمارے یہ پاکستانی ہمارا قابل فخر اثاثہ ہیں اور قیمتی زرمبادلہ اور ملک کے لئے عطیات بھجوا کر یہ پاکستانی ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں