- الإعلانات -

کراچی: گھر سے نکلنے کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی قرار

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر سے متعلق حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ملازمت، کام کی جگہ، کاروباری اور صنعتی مقام پر داخلے سے قبل ملازمین کا طبی معائنہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کھانسی، بخار، نزلہ اور زکام کی شکایت ہونے کی صورت میں ملازمین کا کاروبار اور کار خانوں میں داخلہ ممنوع ہوگا۔عملے کے کسی بھی فرد میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری اسپتال منتقل کیا جائے گا۔کمشنر کراچی کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گھر سے باہر نکلنے والے افراد پر فیس ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔