- الإعلانات -

چین سے مزید حفاظتی سامان کی پاکستان آمد لیکن معاونت کیلئے وطن آئی چینی ڈاکٹروں کی ٹیم اب کہاں ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

 کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے چین سے حفاظتی و طبی سامان لانے کا سلسلہ جاری، پی آئی اے کی مزید ایک خصوصی پرواز سامان لیکر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی جبکہ پاکستانی ڈاکٹروں کی معاونت کیلئے آنیوالی چینی ڈاکٹروں کی ٹیم واپس چلی گئی ۔  نجی ٹی وی نے حکام کےحوالے سے بتایا کہ  پرواز پی کے 8894 پر پائلٹس سمیت عملے کے صرف 10 اراکین سوار تھے ، حفاظتی و طبی سامان میں سیفٹی کٹس، ماسک تھرما میٹرز اور ادویات وغیرہ شامل ہیں،سامان و طیارے کو مکمل ڈس انفیکٹ کیا گیا اور عملے کو سکرینگ کے بعد قرنطینہ کرکے ٹیسٹ لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ۔ ادھرپاکستانی ڈاکٹرزکی مددکیلئے آئے چینی ڈاکٹرز کی 8 رکنی ٹیم واپس وطن روانہ ہوگئی۔  کورونا کیخلاف جنگ میں چین کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کہا گیا کہ پاک، چین تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں ثابت قدم رہے۔