- الإعلانات -

اٹلی میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ انیس کے مرض میں مبتلا 2563 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ اسی طرح اس ملک میں نئی قسم کے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ قومی صحت عامہ کے ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے دوران مہلک وائرس کا نشانہ بننے والے طبی عملے میں سے تقریبا 17 ہزار افراد دوبارہ تندرست ہو گئے ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 22745 افراد کی ہلاکت اور ایک لاکھ 72434کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔