- الإعلانات -

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ، امریکہ کی حالت خراب

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مجموعی طور 7 ہزار 847 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید355 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیاہے جبکہ اس کے علاوہ 9 مزید افراد جان کی بازی ہار گئے ، اموات 168 ہو گئی ہیں ۔

کورورنا وائرس سے اب تک ملک بھر میں 1868 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ متعدد کا ہسپتال میں علاج جاری ہے جوکہ جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے ۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں اب تک 3 ہزار 822 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ، سندھ میں2537، کے پی کے میں 1137 ، بلوچستان میں 376 ، اسلام آباد میں 171 ، آزاد کشمیر 48اور گلگت بلتستان میں 257 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسزپنجاب میں ہیں تاہم صحت یاب ہونے والے افراد کی زیادہ تعداد بھی پنجاب میں ہی ہے جہاں اب تک 684 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ سندھ میں 592 ، کے پی کے میں 226 ، گلگت بلتستان میں 193 ، بلوچستان میں 144 اسلام آباد میں 20 اور آزاد کشمیر میں 9افراد نے کورونا کو شکست دیدی ہے ۔

اس وقت وائرس کے باعث سب سے زیادہ افراد خیبر پختون خواہ میں جاں بحق ہوئے ہیں جہاں تعداد 60 پر پہنچ گئی ہے ، پنجاب میں 41 ، سندھ میں 42 ، بلوچستان میں پانچ، گلگت بلتستان میں تین اور اسلام آباد میں دو افراد وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں ۔