- الإعلانات -

پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 35 کیس، تعداد 3721 ہو گئی، اب تک 41 افراد جاں بحق، 702 صحت یاب، 17 مریض تشویشناک حالت میں ہیں، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر

 پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 35 کیس، تعداد 3721 ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق701 زائرین سنٹرز، 1540 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 94 قیدیوں، 1386 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہے،کیمپ جیل لاہور 59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7، ڈی جی خان میں 9، بھکر میں 2، فیصل آباد، قصور اور بھکر میں ایک ایک قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،اسی طرح ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،رائے ونڈ مرکز میں 577، شیخوپورہ 12، منڈی بہاوالدین 17، سرگودھا 145، میانوالی 7، وہاڑی 37، راولپنڈی 30، اٹک 6، جہلم میں 41 ،ننکانہ 26، گجرات 10، گوجرانوالہ 21، رحیم یار خان 45، بھکر 63، خوشاب 23، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 22، لیہ 38، مظفر گڑھ 61، ناروال 26، بہاولنگر 13، فیصل آباد میں 18،خانیوال 6، ملتان میں 118، ساہیوال 8، اوکاڑہ 2، بہاولپور میں 39 اور لودھراں میں 76 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ترجمان نے مزید کہا کہ عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 600 کنفرم مریض ہیں،ننکانہ 1، قصور 10، شیخوپورہ 13، راولپنڈی 157، جہلم 33، اٹک 11،چکوال 4، گوجرانوالہ 65، سیالکوٹ 56، نارووال 5، گجرات میں 154،حافظ آباد 11، منڈی بہاوالدین 12، ملتان 31، خانیوال 1، وہاڑی 35، فیصل آباد 37، چینیوٹ 8، ٹوبہ 7، جھنگ 10، رحیم یار خان 44، سرگودھا میں 19 شہریوں میں تصدیق ہوئی ہے،میانوالی 12، خوشاب 4، بہاولنگر 8، بہاولپور 11، لودھراں 3، ڈی جی خان 21، لیہ، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس سے اب تک کل 41 اموات، 702 افراد صحت یاب، 17 مریض تشویشناک حالت میں ہیں،عوام حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں،متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں