- الإعلانات -

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں میڈیا بریفنگ

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ سفارتکاروں نے کورونا پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا، صدر مملکت، علما کرام میں مساجد کھولنے سے متعلق 20 نکات پراتفاق ہوا، وزیراعظم کی علمائے کرام سے ملاقات ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کونیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں غیر ملکی سفارتکاروں نے ملاقات کی،غیر ملکی سفارتکاروں کو کورونا صورتحال پر بریفنگ دی گئی، سفارتکاروں کی جانب سے حکومت کی کورونا کے لیے کاوشوَں کو سراہا گیا۔ظفر مرزا نے کہا کہ ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہونے کی وجہ سے لوگ متاثر ہورہے ہیں ،ہم نے مستقبل میں صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینی ہے۔آج وزیر اعظم نے پاکستان کے نامی گرامی علماءسے سیر حاصل ملاقات کی،علماءکی پہلے بھی صدر صاحب سے ہوئی ملاقات میں شرائط طے کی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ مسجدیں بند نہیں ہوں گی لیکن خاص طریقے کے تحت ہی لوگ نماز کے لیے آئیں گے،علماءکے ساتھ ملاقات میں 20 نکاتی معاملات طے پائے ہیں ،علماءنے ذمہ داری لی ہے کہ وہ ایس او پیز کا اطلاق کریں گے اور ذمہ داری لیں گے،اگر اس کے بعد بھی ہمیں کچھ پتہ چلا تو مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بیرون م±لک ڈاکٹر اگر کورونا کے خلاف جنگ میں حصہ ڈالنا چاہیں تو وہ یاران وطن میں رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں۔ ظفر مرزا نے کہا کہ دنیا میں اب تک 24 لاکھ لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار تک پہنچ چکی ہے،اب تک 6 لاکھ 33 ہزار افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں جن کی شرح 26 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب تک 1 لاکھ 4 ہزار 302 لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کر چکے ہیں ،پچھلے 24 گھنٹوں 4178 ٹیسٹ ہوئے جو نسبتا کم ہیں،425 نئے مریض سامنے آئے ، اس وقت ٹوٹل تعداد 8418 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اب کیس زیادہ مقامی طور ہر پھیلنے کی وجہ سے ہو رہے ہیں ،ایک سٹیج تھی پاکستان میں تمام کیسز باہر سے آئے تھے۔ ظفر مرزا نے کہاکہ اس وقت 65 فیصد کیسز مقامی طور پر سامنے آئے ہیں ،م±لک میں کل اموات 176 ہوچکی ہیں 24 گھنٹوں میں 17 کا اضافہ ہوا،اب تک ایک دن ایسا تھا جب 17 اموات سامنے آئیں جو سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہوئی مجموعی اموات میں 3 رجحان سامنے آئے،176 میں سے 74 فیصد مرد ہیں 82 فیصد 50 سال سے زیادہ ہیں۔عالمی سطح پرکوروناسے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 26 فیصد ہے ، ہم ملک میں اب تک ایک لاکھ 4 ہزار 302 ٹیسٹ کرچکے ہیں۔ اس ماہ کے آخر تک یومیہ استعداد 20 ہزار ٹیسٹ تک پہنچ جائے گی، اس ماہ کے آخر تک یومیہ استعداد 20 ہزار ٹیسٹ تک پہنچ جائے گی۔ ڈاکٹرظفر مرزا نے کہاکہ کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں 74فیصد مرد ہیں، کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں 83 فیصدکو پہلے سے کوئی بیماری تھ