- الإعلانات -

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کرگئی، نیویارک میں34 ہزارسے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کرگئی، نیو یارک میں مہلک وائرس کی سے اب تک 14،347 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے اب تک 247،512 لوگ متاثرہوچکے ہیں۔ امریکہ میں مجموعی طور پر 42517 کورونا وائرس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ امریکی شہر نیو یارک میں وائرس کی زد میں آنے سے اب تک 14،347 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں اب تک 792913 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 42ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں