- الإعلانات -

کورونا وائرس سے متاثرہ 10 ہزار افراد کو تلاش کر کے ان کا ٹیسٹ کیا جا رہاہے،معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا ٹویٹ

 وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 10 ہزار افراد کو تلاش کر کے ان کا ٹیسٹ کیا جا رہاہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے ورکرز پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اور آپ کے اہل خانہ کا تحفظ کرنے والے کارکنوں کی معاونت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی فاصلوں، گھر میں قیام اور مسلسل ہاتھ دھونے کی ہدایت پر عمل جاری رکھیں