- الإعلانات -

ملک میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 642 نئے کیسز ، 13 اموات رپورٹ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11,155 ، اموات 237 ہو گئیں 2527 مریض مکمل طور پر صحتیاب، 111کی حالت تشویشناک ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں، ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11,155 تک پہنچ گئی، کرونا ایکٹوکیسز8391 ،اموات 237، 111کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 642 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 4767 تک پہنچ گئی،سندھ میں 3671 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 1541 اور اسلام آباد میں 214 ہوگئی۔بلوچستان میں 607 گلگت بلتستان میں 300 کیسز رپورٹ ہوئے۔آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 55 ہوگئی۔ مجموعی طور پر 21 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 79 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔مْلک بھر میں اب تک 2527 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد سمیت اب تک مجموعی اموات سے موت کے 237 ہوگئیں۔ سندھ میں 73، پنجاب میں 65، کے پی کے میں 85، اسلام آباد اورگلگت بلتستان میں3, 3، اور بلوچستان میں 8 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے ہیں۔ اب تک 131365 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے جن میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے 6839 ٹیسٹ شامل ہیں۔کیے گئے۔ ملک کے 717 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 2867 مریض زیر علاج ہیں