- الإعلانات -

دنیا کو وہ ملک جہاں کورونا وائرس سے ایک بھی ہلاکت نہ ہوئی،آخر ایسے کیا اقدامات کیے گئے تھے؟جانیے

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ملک ویتنام ہے جس کی سرحدیں اس ملک(چین)سے ملتی ہیں جس ملک سے یہ مہلک وبا شروع ہوئی۔

ستانوے ملین آبادی والے اس ملک میں کورونا وائرس کے اس وقت 270رجسٹرڈ کیسز موجود ہیں جبکہ ان کے علاوہ 225افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں تاہم خوش قستی سے یہاں کوئی بھی شخص ہلاک نہیں ہواہے۔

رپورٹ کے مطابق تائیوان میں حکام نےایسے اقدامات اٹھائے جسے دوسرے ممالک بطور مثال اپنا سکتے ہیں۔ ویتنام میں وبا کے سامنے آتے ہی سرحدیں بند کردی گئیں، کوٹیکٹ ٹریسنگ  کی گئی اور معاشرے میں بھرپور آگاہی مہم چلائی گئی۔یہ اقدامات کافی مددگار ثابت ہوئے اور ویتنام وہ ملک بن گیا جہاں کورونا سے تاحال ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی۔

ابتدائی طور پر ویتنام نے اپنے عوام کو کورونا وائرس کے خلاف آگاہ کیا اور اس وبا سے لڑنے کے لیے تیار ہوگئے لیکن اب پابندیاں ختم کی جارہی ہیں اور سکولوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت ہے۔