- الإعلانات -

کورونا وائرس: پاکستان میں 281 اموات، 13ہزار 328 متاثر،دنیا میں وبا نے 30 لاکھ افراد کو لپیٹ میں لے لیا

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 281 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 328 ہوگئی ہے۔جبکہ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا نے 30 لاکھ انسانوں کو لپیٹ میں لے لیاہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 کیسز اور12 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔پنجاب میں کورونا کے 5 ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 4,615، خیبرپختونخوا 1,864، بلوچستان 781، اسلام آباد 245، آزاد کشمیر 59 اورگلگت بلتستان میں 318 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔