- الإعلانات -

پاکستان میں کورونا کے کم کیسز ہونے پر بل گیٹس حیران ،متاثرہ افراد کی تعداد کم ہونے کی وجہ بتا دی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت اور اس جیسے دوسرے ملکوں میں کورونا کے کم کیسز سامنے آنا غیر یقینی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں کم کیسز کی وجہ ٹیسٹ کی محدود صلاحیت اور لوگوں کا ٹیسٹ سے گریز ہوسکتی ہے۔بل گیٹس نے مزید کہا کہ کچی آبادیوں میں وسیع پیمانے پر وبا کے پھیلاو کا خدشہ ہے اور ایسے ملکوں میں سخت لاک ڈاون بھوک اور ہنگاموں کا باعث بن سکتا ہے۔