- الإعلانات -

24 گھنٹوں کے دوران 751نئے کیسز، 20 اموات رپورٹ ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10545، اموات 301 ہو گئیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں، ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد10545، ایکٹو کیسز کی تعداد 14079تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے مطابق منگل کی صبح 8 بجکر 30 منٹ تک گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 751نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5640 تک پہنچ گئی،سندھ میں 4956 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 1984اور اسلام آباد میں261 ہوگئی، بلوچستان میں 853 گلگت بلتستان میں 320کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 65 ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 301تک پہنچ گئی جن میں سے گذشتہ 24 گھنٹوں کی 20 اموات شامل ہیں۔ اس طرح سندھ میں 85، پنجاب میں 91، کے پی کے میں 104، اور بلوچستان میں 14 او اسلام آباد میں 4 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔ اب تک ایک لاکھ 57 ہزار 223 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6417 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، کورونا وائرس سے اب تک3233 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 717 ہسپتالوں میں 3556 مریض زیر علاج ہیں۔