- الإعلانات -

اٹلی میں مہلک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار ہوگئی

اٹلی میں مہلک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار ہوگئی۔ منگل کو یورپی میڈیا کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک مصدقہ اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد 199414 تک پہنچ گئی ہے۔ پوری دنیا میں کورونا وائرس سے امریکہ کے بعد سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہےں۔ اٹلی کے شہری سیکورٹی محکمہ کے سربراہ ینجیلو بوریلی نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 333 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 199414 ہوگئی ہے۔ ان متاثرین میں وہ افراد بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے یا جو بالکل ٹھیک ہوچکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک 26977 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے 64928 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ وبا کو روکنے کے لئے ملک میں 10 مارچ سے لاگو ملک گیر لاک ڈاو¿ن کو تین مئی تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے لیکن اس دوران کچھ ضروری اشیاءکی دکانوں کو کھولنے کی چھوٹ دی گئی ہے۔ اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اٹلی کا لومبارڈی صوبہ اس وبا سے سب سے زیادہ شدید متاثر ہے۔ اٹلی چار مئی سے لاک ڈاو¿ن میں نرمی دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے