- الإعلانات -

فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار سے زائد ہوگئی، نئے کیسز کی تعداد بھی مسلسل کمی

فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ منگل کو فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق مہلک کورونا وائرس کا پھیلاو¿ دیگر یورپی ممالک اٹلی، سپین اور برطانیہ کی طرح فرانس میں بھی مسلسل جاری ہے۔ فرانس کی وزارت صحت کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23293 سے زائد ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میںکورونا وائرس سے مزید 437 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ 28055 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 4608 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فرانس میں کورونا وائرس کے 3764 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی مجمو عی تعداد بڑھ کر 162220 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے 14497 افراد کی ہلاکتیں ہسپتالوں میں ہوئی ہیں جبکہ 8796 افراد نے دیگر سماجی طبی مراکز میں دم توڑا ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک 45 ہزارسے زائد افراد مکمل طور صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں گزشتہ دو ہفتے سے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے اور نئے کیسز کی تعداد بھی مسلسل کم ہورہی ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے 17 مارچ سے لاک ڈاو¿ن نافذ ہے