- الإعلانات -

بھارت میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1074 ہوگئی

بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1718 نئے کیسز سامنے آئے ہیںجس سے کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 33062 ہوگئی ہے۔ جمعرات کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز 67 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1074 ہوگئی ہے، ملک بھر میں اب تک 33062 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ 8324 افراد اب تک صحتیاب ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست مہاراشٹر اور گجرات میں سب سے زیادہ کیسزسامنے آئے ہیں۔ دونوں ریاستوں میں کورونا وائرس سے مزید 597 اور 338 افراد متاثر ہوئے ہیں جو ملک کی دیگر ریاستوں میں اس دوران سامنے آنے والے متاثرین کے اعداد و شمار کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد ہلاک ہوئے جس سے یہ تعداد بڑھ کر432 ہو گئی۔ ریاست گجرات میں 16 افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 197 ہو گئی۔ بھارتی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1074