Home » انٹر ٹینمنٹ » ‘کاف کنگنا’ اور ‘درج’ کا مقابلہ

‘کاف کنگنا’ اور ‘درج’ کا مقابلہ

فلم ساز شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت ملنے کے بعد اب اسے رواں سال 25 اکتوبر کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ہی دن اداکار سمیع خان کی فلم ‘کاف کنگنا’ بھی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ دونوں فلمیں پاکستان کے سینما گھروں میں ایک دوسرے کے مدمقابل ریلیز ہوں گی اور یہی وجہ ہے کہ دونوں فلموں کی ٹیمز اپنی اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے اس کی تشہیر میں زور و شور سے مصروف ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر کی فلم ‘کاف کنگنا’ پاک-بھارت تعلقات اور مسئلہ کشمیر پر مبنی ہے، جبکہ شمعون عباسی کی فلم ‘درج’ کی کہانی آدم خور انسانوں کے گرد گھومتی ہے۔

ان تک سوشل میڈیا پر شمعون عباسی کی فلم کو ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے تاہم کاف کنگنا کے ٹریلرز سامنے آنے کے بعد فلم کو شدید تنقید کا سامنا رہا۔

‘درج’ میں شمعون عباسی خود مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ اس کی ٹیم میں مائرہ خان، شیری شاہ، نعمان جاوید اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

دوسری جانب ‘کاف کنگنا’ میں سمیع خان کے ساتھ عائشہ عمر اور ایشل فیاض نے اہم کردار نبھایا ہے۔

About Admin

Google Analytics Alternative