Site icon Daily Pakistan

کراچی، بچے کو چھری مار کر زخمی کرنے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

پکنک منانے کراچی سے حب ڈیم جانے والی گاڑیوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

پکنک منانے کراچی سے حب ڈیم جانے والی گاڑیوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

کراچی میں سرجانی ٹاؤن کرائے داروں میں پانی کھولنے پر جھگڑے کے دوران 4 سالہ بچے کو چھری مار کر زخمی کرنے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 ڈی میں ایک ہی عمارت میں موجود دو کرائے داروں کے درمیان پانی اور گیس پر اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ایک روز قبل لڑائی جھگڑے کے دوران 4 سالہ معصوم بچے حسن ولد فاروق کو چھری کے وار کرکے زخمی کیا گیا‌، واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 217/2023 متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔سرجانی پولیس نے بروقت کارروائی کرکے واقعہ میں ملوث 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں سلیم ولد عظیم، لاریب ولد سلیم اور سمیر ولد سلیم شامل ہیں، دیگر فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے 4 سالہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Exit mobile version