ملک بھر کی طرح کراچی میں شب معراج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، گورنر ہاوس میں شب معراج کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گورنر ہاوس میں منعقدہ محفل میلاد میں گورنر سندھ، پیر حسان حسیب الرحمن، خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، نعت خوانوں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ آج کی محفل میں تمام شعبوں سے شخصیات موجود ہیں، تمام فرقہ تمام مسالک کے لیے گورنر ہاوس کے دروازے کھلے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ مجھے پسند نہیں ہم آئی ایم ایف کے آگے ہاتھ پھیلائیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے گورنر ہاوس اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔
پاکستان
کراچی، گورنر ہاوس میں شب معراج کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- by Daily Pakistan
- جنوری 28, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 36 Views
- 2 ہفتے ago