Site icon Daily Pakistan

کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں آج سے گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں آج سے گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں آج سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق 4 جنوری سے 7 جنوری کے دوران سکھر، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ، کراچی، جامشورو، میرپور خاص، دادو، بدین، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، جیکب آباد، شکار پور، تھر پارکر، قمبر شہداد کوٹ اور عمر کوٹ میں تیز ہواؤں اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں بھی آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے سندھ نے ممکنہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور ضروری اقدام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے شہر لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، قصور، چیچہ وطنی، کمالیہ اور حافظ آباد سمیت کئی علاقوں میں موسمِ سرما کی بارشیں جاری ہیں جس کے باعث وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں کمی آگئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہو ئی ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد لاہور دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے ساتویں نمبر پر آ گیا ہے جب کہ فضائی آلودگی کے لحاظ سے کراچی کا دسواں نمبر ہے۔

Exit mobile version