آپریشنل مسائل کے باعث آج کراچی سے لاہور، کوئٹہ، ملتان اور اسلام آباد کی 7 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی 2 پروازیں پی کے 303، 341 منسوخ کر دی گئیں۔کراچی سے کوئٹہ کی 2 پروازیں پی کے 310، 311 منسوخ کی گئی ہیں۔کراچی سے ملتان کی پرواز پی کے 330 اور کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 370 منسوخ کی گئی ہے۔لاہور سے دبئی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 بھی منسوخ کر دی گئی جبکہ مختلف ایئر پورٹس پر آمد اور روانگی کی 30 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔
پاکستان
کراچی سے اندرون ملک کی 7 پروازیں منسوخ
- by Daily Pakistan
- نومبر 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 54 Views
- 2 ہفتے ago