Site icon Daily Pakistan

کراچی میں رواں برس کی سرد رات، پارا 10 ڈگری سے بھی نیچے رہا

کراچی میں رواں برس کی سرد رات، پارا 10 ڈگری سے بھی نیچے رہا

کراچی میں چند روز قبل ہونے والی بارش کے بعد سے سردی نے ڈیرے جما رکھے ہیں اور گزشتہ رات شہر قائد کی رواں سال کی سرد ترین رات رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سرد ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اور گزشتہ رات درجہ حرارت 9.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹوں میں شہر کا موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سیٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی میں سردی کی شدت 16 جنوری تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق 16 جنوری کے بعد مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے اور شمال مشرق سے7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان میں حالیہ بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدید لہر برقرار ہے جبکہ بالائی علاقوں میں بھی ہر شے نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے جبکہ نکیال کی حسین وادیاں برف سے ڈھک گئی ہیں۔

Exit mobile version