Site icon Daily Pakistan

کراچی: گھریلو جھگڑے پر بیوی نے 9 بچوں کے باپ اپنے خاوند کو قتل کردیا

کراچی: گھریلو جھگڑے پر بیوی نے 9 بچوں کے باپ اپنے خاوند کو قتل کردیا

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں شوہر کو قتل کے الزام میں نجمہ پروین نامی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون نے شوہر لیاقت کو پہلے سر پر ڈنڈا مارا، اس کے بعد پیٹ میں کانچ اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا، واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

پولیس کے مطابق مقتول لیاقت اور نجمہ کے 9 بچے ہیں۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ قتل میں خاتون کے ساتھ کوئی مرد بھی ملوث ہے تاہم واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

Exit mobile version