Site icon Daily Pakistan

کرسمس امن بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔ عامر عباس خان، چوہدری محمد یٰسین

کرسمس امن بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔ عامر عباس خان، چوہدری محمد یٰسین

کرسمس امن بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔ عامر عباس خان، چوہدری محمد یٰسین

سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کمیٹی سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب G-6میں منعقد ہوئی،تقریب میں پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اورقائد مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین،ممبرایڈمنسٹریشن عامر عباس خان،سی ڈی اے افسران ڈائریکٹرایڈمن فیاض احمد وٹو،ڈائریکٹر اکاؤنٹس میاں طارق لطیف،ڈپٹی ڈائریکٹرعلی مرتضیٰ بخاری،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسید محسن شیرازی،مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،حاجی راجہ صابر،علی اصغر مانی بٹ،وارث دلیپ،راجہ محمد رفیق،طارق شریف،نشاط اکبر ستی،وارث بھٹی،اشفاق گجر،فاروق نور،رانا ندیم،تشکیل جاوید بھٹی،ناصرپادری،چوہدری جارج،مشتاق بھائی،سلیم بگا،مرزاتنویرسمیت سینی ٹیشن سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مسیحی و مسلم مرد و خواتین ملازمین نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن عامر عباس خان نے کہا کہ کرسمس محبت،پیار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور ہم سی ڈی اے میں کام کرنے والے تمام مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں،مسیحی برادری کا اس ادارے اور شہر کی خوبصورتی و ترقی میں بھرپور کردارہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کا حصول اورانکے بچوں کی بھرتی ہماری اولین ترجیح ہے،مزدور یونین نے رنگ،نسل اور مذہب سے بالاترہو کر بلاتفریق سی ڈی اے کے محنت کشوں کی خدمت کی اور جو مراعات سی ڈی اے میں کام کرنے والے مسلم ملازمین کو دی جاتی ہیں بغیر کسی تفریق کے مسیحی ملازمین کو بھی ان مراعات سے مستفید کیا جاتا ہے،،چوہدری محمد یٰسین نے سی بی اے کمیٹی سینی ٹیشن کو کامیاب تقریب منعقدکرنے پر مبارکبادپیش کی اور سی ڈی اے انتظامیہ و افسران کا محنت کشوں کی تقریب میں شرکت کرنے پر خصوصی شکریہ اداکیا،تقریب کے اختتام پرممبر ایڈمن عامر عباس خان،چوہدری محمد یٰسین و دیگر ملازمین نے مل کر کرسمس کاکیک کاٹا گیا

 

Exit mobile version