”کرونا وائرس بھی آیا مگر پی ایس ایل نے۔۔۔“ ڈیرین سیمی جاتے جاتے بھی بھارتیوں کو آگ بگولہ کر گئے، پاکستانیوں کے دل جیت لئے

127

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل کی منسوخی کے اعلان کے بعد غیرملکی کھلاڑیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی بھی وطن واپس لوٹ گئے تاہم واپسی سے قبل انہوں نے پاکستانیوں کے نام ایک پیغام جاری کیا۔

متعلقہ خبریں

نوکیا کا سب سے دلچسپ فلیگ شپ اسمارٹ فون

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود پہلی بار پاکستان میں ہونے والی پی ایس ایل کامیاب ترین لیگ ثابت ہوئی، میں پشاور زلمی فیملی کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہ وائرس سے اپنی حفاظت کریں اور آپ سے پھر ملاقات ہوگی۔