کرونا وائرس سے شہر کی سڑکیں ویران، سیاح غائب، بھوکے بندروں کے غول بھی باہر آگئے، ویڈیو وائرل

83

 کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے قبل تھائی لینڈ سیاحوں کی جنت سمجھا جاتا تھا تاہم اب باقی دنیا کی طرح یہاں بھی سڑکیں ویران ہیں، گلیوں میں خاموشی کا راج ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں،ان حالات میں تھائی لینڈ میں رہنے والے بندروں کا برا حال ہے، انہیں ہمیشہ سیاحوں کے ہاتھوں کھانے پینے کی وافر اشیا میسر آ جاتی تھیں لیکن اب وہ بھی خوراک کی تلاش میں غول در غول گلیوں میں پھر رہے ہیں۔ ان بندروں کی آپس میں لڑائیاں بھی جاری ہیں اور یہ چوری بھی کر رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں بندروں کے گروہ سڑکوں پر پھرتے نہیں دیکھے۔مقامی افراد ان واقعات کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں، ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بندر کو کیلا ملا تو سینکڑوں بندروں نے اس پر حملہ کر دیا اور ایک فساد سا پھیل گیا۔