کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات ،ڈیرین سیمی نے وطن واپس پہنچ کر تنہائی اختیار کر لی

60

 ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے تھے، انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو تنہائی اختیار کرنے کی اطلاع دی۔سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن میں نے کچھ احتیاطی تدابیراختیار کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 14 روز انتظار کے بعد ہی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کروں گا، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاط ضروری ہے ، امید ہے یہ وقت گزر جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ملتوی کردیا جس کے بقیہ سیمی فائنلز اور فائنل کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے