پاکستان جرائم

کرک میں ماں نے 2 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

کرک میں ماں نے 2 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

کرک کے دور افتادہ علاقے موناخیل میں خاتون نے پہلے بچوں پر فائرنگ کی، پھرخود کوگولی مارکرزندگی ختم کرلی۔پولیس ترجمان کیمطابق واقعہ گھریلو جھگڑوں کے باعث پیش آیا تاہم دوسری جانب متوفی خاتون کے بھائیوں کا بہن کے سسرال پر قتل کا الزام عائد کیا اور کہا کہ میری بہن اور بھانجوں کو قتل کیا گیا۔ایف آئی آر میں خاتون کے سسر اور دیور نامزد کو نامزد کردیا گیا۔ خاتون کے شوہر کو گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے ایف آئی آر میں شامل نہیں کیا گیا۔ایف آئی آر درج ہونے کے ساتھ ہی متوفی کا سسر اور دیور فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے