5اگست کے اقدام کو دنیا نے مسترد کردیا ہے،چوہدری شفت محمود
بھارت مظلوم ا ور نہتے کشمیریوں کے خلاف جتنا مرضی ظلم وستم کر لے انشاءاللہ آزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنا حق خودارادیت حاصل کر کے آزاد کشمیر کے ساتھ آ ملیںگے۔یہ بات اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ ڈاکٹر انعم فاطمہ اور تحصیلدار چوہدری شفقت نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ کے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر دنیا کا سب سے قدیم مسئلہ ہے جو گزشتہ75سالوں سے حل طلب چلا آرہا ہے اور اقوام متحدہ میں رائے شماری کا منتظر ہے مگر اس مسئلے کی جانب عالمی طاقتیں توجہ مبذول نہیں کررہی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت نے کہا کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا ہے کہ یہ کوئی علاقائی مسئلہ ہے حالانکہ یہ عالمی مسئلہ ہے جو عالمی امن کے ساتھ منسلک ہے۔کشمیریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی اس مسئلے کا فریق ہے مگر بھارت اپنی من مانی کارروائیاں کر کے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو پس پشت ڈال کر اسے اپنی یونین میں ضم کرنے کا نام نہاد ڈرامہ کرچکا ہے جسے نا صرف کشمیری عوام میں بلکہ اقوام عالم کے با ضمیر حکمرانوں نے بھی مسترد کردیا ہے۔اس لئے بھارت اگر اپنی بقاءچاہتا ہے تو اسے یہ مسئلہ فوری حل کرنا ہوگا۔بصورت دیگر اس مسئلے کا حل نہ ہونا بھارت کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی وجہ ثابت ہوگا۔تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اندر کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں اور بھارتی حکمرانوں نے طاقت کے زور پر خطے کے اندر دہشتگردی کو فروغ دینے میں لگے ہوئے ہیں۔اس لئے اقوام متحدہ اور او آئی سی جیسی تنظیمیں بھارت کی اس اقدام کا نوٹس لیں اور اُسے مسئلہ کشمیر کے حل پر مجبور کریں۔
علاقائی
کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا،ڈاکٹر انعم فاطمہ
- by Daily Pakistan
- اگست 5, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 498 Views
- 1 سال ago