Site icon Daily Pakistan

کنگز کا نیٹ رن ریٹ اس کے ٹورنامنٹ میں بقاء کی امید ہے، میتھیو ویڈ

کنگز کا نیٹ رن ریٹ اس کے ٹورنامنٹ میں بقاء کی امید ہے، میتھیو ویڈ

کنگز کا نیٹ رن ریٹ اس کے ٹورنامنٹ میں بقاء کی امید ہے، میتھیو ویڈ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے آسٹریلوی کرکٹر اور جارح مزاج بیٹر میتھیو ویڈ کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کا نیٹ رن ریٹ اسے ٹورنامنٹ میں بقاء کی امیدیں دے رہا ہے، اگر اگلے تین میچز جیت لیے تو پلے آف کیلئے کوالیفائی کرسکتے ہیں۔پشاور زلمی کیخلاف میچ میں کنگز کی شکست جو کہ عماد وسیم کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم کی سات میچز میں پانچویں شکست ہے، کے بعد پریس کانفرنس میں میتھیو ویڈ نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ کنگز نے بابر اعظم کی پشاور زلمی کو 7 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ کرنے کے بعد بڑا اسکور کرنے کا موقع دے دیا۔میتھیو ویڈ نے کہا کہ پشاور زلمی کے خلاف کراچی کنگز نے شاندار آغاز کیا تھا، پہلے بولنگ میں زبردست آغاز کیا، ایک ایسا اسٹارٹ جس کی ٹیم کو تلاش تھی اور پھر بیٹنگ میں بھی اچھی شروعات کیں لیکن مایوسی کی بات یہ ہے کہ دونوں شعبوں میں پشاور کو کم بیک کرنے کا موقع دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مایوسی کی بات ہے کہ ایک ٹیم کو 7 رنز پر 3 کھلاڑیوں سے محروم کرنے کے بعد اسے 200 کے لگ بھگ رنز بنانے کا موقع دے دیا گیا، اس کے بعد بیٹنگ میں ہماری صورتحال ایسی ہوگئی کہ ہمیں گیارہ بارہ رنز فی اوورز درکار تھے جو کہ ہمیشہ آسان نہیں ہوتے، تو جو نتیجہ آیا اس پر مایوسی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عامر کو ایک اوور مزید کروا دینے کا فیصلہ آسان نہیں تھا کیوں کہ عامر اہم بولر ہے اور اننگز کے اختتام پر بھی اس کی اہمیت ہے، یہ ان فیصلوں میں سے ایک تھا جو کپتان فیلڈ پر لیتا ہے، کبھی ایسا فیصلہ حق میں آتا ہے، کبھی حق میں نہیں آتا، آج حق میں نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش تو تھی کہ میچ فنش کریں کیوں کہ بطور ٹاپ آرڈر بلے باز یہ ان کا کام ہے، وہ ایک ایسی گیند کی تلاش میں تھے جس کو ہٹ کرسکیں، مگر بدقسمتی سے جس گیند کو ہٹ کرنے کی کوشش کی اس کو مس کر گئے۔میتھیو ویڈ نے 41 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور وہ بارہویں اوور میں مجیب الرحمٰن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلوی کرکٹڑ نے کہا کہ ایک دو روز میں پھر سے موقع ملنا ہے اور اس بار کوئی غلطی کی گنجائش نہیں، کراچی کنگز کی پوری کوشش ہوگی کہ باقی تمام میچز جیت کر ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ تک جائے۔

Exit mobile version