کورونا وائرس، ملک میں بینک کس طرح کام کریں گے؟ لائحہ عمل تشکیل دیدیا گیا ، عوام کی بڑی مشکل حل

103

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کے گورنر، ڈپٹی گورنر متعلقہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز اور کمرشل بینکوں کے سی ای آوز نے ویڈیو کانفرنس کے زریعے اجلاس میں شرکت کی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے لاک ڈاو¿ن کے دوران بینکاری خدمات کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل بینک مکمل اوقات کار پر عمل کریں گے، حاضری متاثر ہونے کی وجہ سے 10 بجے سے خدمات کا آغاز کیا جائے گا،

متعلقہ خبریں

عمران خان ملک کے 22ویں وزیر اعظم منتخب

سٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکوں کی تمام شاخیں خدمات کی فراہمی جاری رکھیں گی ، مخصوص شاخوں کو کھولنے اور عملہ کم رکھنے کی تجویز پر چند روز بعد غور کیا جائے گا، بینک کے کسی عملے میں کرونا کی تصدیق کی صورت میں متعلقہ برانچ بند کردی جائے گی۔