کورونا وائرس، پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل منسوخ لیکن بھارتی آئی پی ایل کا کیا بنے گا؟

26

نجی ٹئ وئ

 کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ کے ایک عہدیدارنے کہاکہ غیر یقینی حالات میں ایونٹ کے بارے میں فی الحال سوچ نہیں رہے۔کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال مسلسل ابتر ہوتی جارہی ہے،بھارت میں بھی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا،29 مارچ کو شروع ہونے والی لیگ کو15 اپریل تک ملتوی کردیا گیا تھا تاہم اب رواں سال انعقاد کا امکان نظر نہیں آ رہا، ایونٹ منسوخ ہونے کی صورت میں بی سی سی آئی کو 2ہزار کروڑ جبکہ ہر فرنچائز کو 100 کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ انتہائی غیر یقینی صورتحال ہے، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ حالات کب صحیح ہوں گے، بھارت آنے والی پروازوں کی کیا صورتحال ہوگی۔

کھلاڑیوں کے لیے ویزے جاری کرنے کے کیا معاملات ہوں گے،ابھی تو کوئی آئی پی ایل کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا بلکہ سب کی نگاہیں اس بات پر مرکوز ہیں کہ کب اس وبا کا خاتمہ ہو،کورونا وائرس اس وقت کسی بھی کھیل کے مستقبل سے زیادہ بڑا اور اہم مسئلہ ہے۔