کورونا وائرس پر قومی اسمبلی کی 25 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل،اپوزیشن کے کن اراکین کو شامل کیا گیا ہے؟جانئے

52

ڈائریکٹریٹ جنرل آف میڈیا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے 25 رکنی پارلیمانی کمیٹی کی باضابطہ منظوری کے بعد پارلیمانی کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔کمیٹی قومی اسمبلی سے 12اور سینٹ سے 13 پارلیمانی رہنماؤں پر مشتمل ہو گی۔ کمیٹی کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ پارلیمانی کمیٹی میں بلحاظ عہدہ وفاقی وزرا پرویز خٹک اسد عمر، اعظم خان سواتی اور وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا شامل ہونگے۔پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے متعلق معاملات کا جائرہ، مانیٹرنگ اور نگرانی کرے گی۔پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے ملکی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کا بھی جائرہ لے گی۔کمیٹی میں وفاقی وزرا، مخدوم شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، چوہدری طارق بشیر چیمہ اور شیخ رشید احمد شامل ہیں۔کمیٹی میں خواجہ محمد آصف مسلم لیگ (ن)، راجہ پرویز اشرف پی پی پی اور اسعد محمود ایم ایم اے کی نمائندگی کریں گے۔بلوچستان عوامی پارٹی کی نمائندگی خالد حسین مگسی، جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی محمد اختر مینگل، اور جی ڈی اے کی غوث بخش خان مہر جبکہ جمہوری وطن پارٹی کی رہنمائی نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور ایے این پی کی میر حیدر خان ہوتی کمیٹی میں نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

علی الصبح یا رات گئے جاگنے والوں میں کیا فرق ہوتا ہے؟

سینیٹ سے پارلیمانی کمیٹی کی نمائندگی کرنے والوں میں قائد ایوان سینٹ سینٹر شبلی فراز، مشاہد اللہ خان، محمد علی سیف، مولانا عبدالغفور حیدری، میرحاصل خان بزنجو شامل، سینیٹر شیری رحمان محمد عثمان خان کاکڑ، سراج الحق، ستارہ ایاز، ڈاکٹر جہانزیب جمالدین، سید مظفر حسین شاہ اور سینٹر اورنگزیب خان شامل ہیں۔، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق کمیٹی نیشنل ایکشن پلان برائے کورونا پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی اور اس پر عمل درآمد کی بہتری کے لیے تجاویز مرتب کرے گی۔پارلیمانی کمیٹی ایک ذیلی کمیٹی بھی بھی قائم کرے گی جو کمیٹی کے مفصل ٹی او آرز مرتب کرے گی اور اپنی پراڈیکل رپورٹ دونوں ایوانوں میں پیش کرے گی۔