کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ ، پاکستان ریلوے کا پورے ملک میں ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ ،کب سے ؟

20

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ریل گاڑیاں آج رات 12بجے کے بعد روک دی جائیں گی ، فیصلے پر عملدرآمد وزیراعظم عمران خان کی حتمی اجازت کے بعد کیا جائے گا ۔ اس حوالے سے شیخ رشید کا کہناتھا کہ ہماری تجویز ہے کہ ملک میں ٹرینیں بند کر دی جائیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ہماری تین تین ماہ کی بکنگ ہوتی ہے اور اس کیلئے ایک سے ڈیڑھ ارب روپے ری فنڈ کیلئے چاہیے ہوں گے ، پہلی تاریخ بھی آ رہی ہے تو تنخواہیں بھی دینی ہوں گی ،اس حوالے سے آج دو پہر تین بجے تک فیصلہ ہو جائے گا