Site icon Daily Pakistan

کون ہوگا بلوچستان کا گورنر ؟مقتدر حلقوں میں مشاورت جاری

نئے آرمی چیف کی تعیناتی مقتدر حلقوں میں مشاورت جاری

نئے آرمی چیف کی تعیناتی مقتدر حلقوں میں مشاورت جاری

بلوچستان کی گورنر شپ پیپلزپارٹی کو ملنے کا امکان ہے تاہم نام پر مشاورت جاری ہے۔
رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں گورنر کا عہدہ 13 اپریل سے خالی ہے، ظہور آغا کے استعفے کے بعد جان محمد جمالی قائمقام گورنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اب بلوچستان میں باضابطہ نئے گورنر کی تقرری کی خبر آرہی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیا جائے گا، جس کیلئے پیپلز پارٹی مختلف ناموں پر مشاورت کررہی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چند روز میں گورنر بلوچستان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

Exit mobile version