دنیا

کویت؛ شادی کی تقریب میں بھائی نے بھائی کو چاقو مار دیا

کویت؛ شادی کی تقریب میں بھائی نے بھائی کو چاقو مار دیا

کویت سٹی: کویت میں شادی کی ایک تقریب میں بھائی نے بھائی کو چاقو مار دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شادی ہال میں دعوت پر آئے شرکاء میں سے ایک شخص نے اچانک جیب سے چاقو نکالا اور دوسرے پر وار کرکے فرار ہوگیا۔ کچھ لوگوں نے حملہ آور کا تعاقب کرکے پکڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔رپورٹس کے مطابق چاقو مارنے والا شخص حملے میں زخمی ہونے والے کا بھائی تھا۔ سیکورٹی حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے