Site icon Daily Pakistan

کھلاڑیوں پر جرمانوں کا اعلان کرنیوالے ٹیم ڈائریکٹر نے خود ڈسپلن توڑ ڈالا

کھلاڑیوں پر جرمانوں کا اعلان کرنیوالے ٹیم ڈائریکٹر نے خود ڈسپلن توڑ ڈالا

کھلاڑیوں پر جرمانوں کا اعلان کرنیوالے ٹیم ڈائریکٹر نے خود ڈسپلن توڑ ڈالا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے کا اعلان کرنے والے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے خود ڈسپلن توڑ ڈالا۔گزشتہ روز ٹیم ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم محمد حفیظ اہلیہ کے ہمراہ قومی ٹیم کی فلائٹ مس کرگئے اور چند گھنٹوں بعد دوسری فلائٹ سے سڈنی روانہ ہوئے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حفیظ نے پاکستان ٹیم کے ساتھ سڈنی سفر کرنا تھا، حفیظ کی اہلیہ کی نشست بھی اسی فلائٹ میں بک تھی تاہم دونوں میلبرن ائیرپورٹ میں تاخیر سے جہاز تک پہنچے، جس کی وجہ سے جہاز کے عملے نے انہیں سوار نہیں ہونے دیا۔حفیظ اہلیہ کے ساتھ ائیرپورٹ پر تھے تاہم وہ ٹائم پر قومی ٹیم کے جہاز تک نہیں پہنچ سکے تھے۔خیال رہے کہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ حال ہی میں کھلاڑیوں پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا اعلان کر چکے ہیں۔

Exit mobile version